پرابھاس کی فلم ’کالکی 2898‘ نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

Jul 15, 2024 | 01:22:AM
پرابھاس کی فلم ’کالکی 2898‘ نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساؤتھ کے سپر سٹار پرابھاس اور بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم نے 2 ہفتے میں صرف انڈین باکس آفس پر 543 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو کہ ’پٹھان‘ کی مجموعی بزنس سے بھی زیادہ ہے، فلم سنگاپور میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 سکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 سکرینوں پر ریلیز کیا گیا۔

علاوہ ازیں فلم ’کالکی 2898‘  خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ سکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا، فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوئے اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کی شادی میں رجنی کانت کی امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، فلم میں کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہیں، فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔