سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے، ٹرمپ پر حملے کے بعد جو بائیڈن کا امریکی عوام سے اتحاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کے بعد صدر بائیڈن نے امریکی عوام سے اتحاد، یکجہتی اور تشدد کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے۔
اوول آفس سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، شکر ہے حملےمیں ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں حملہ آور کا کیا مقصد تھا؟ اسے مدد حاصل تھی یا نہیں؟ امریکا میں اس قسم کے تشددکی کوئی جگہ نہیں۔
بائیڈن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے،اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، غیر ملکی عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، پینسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ریلی میں حملے کی تحقیقات جاری ہے، ہم دشمن نہیں، بھائی اور ہمسائے ہیں، ہمارا کنونشن کل ہو گا جس میں ضرور شرکت کروں گا۔