درفشاں سلیم کی خفیہ ویڈیو وائرل، مداح سیخ پا ہوگئے

Jul 15, 2024 | 12:11:PM
درفشاں سلیم کی خفیہ ویڈیو وائرل، مداح سیخ پا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم کی لندن میں خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی طوفان برپا کردیا۔

خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان دنوں اداکارہ کی لندن کی سڑکوں پر سیر و تفریح کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو اداکارہ کے مداح کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس نے درفشاں سلیم کی ویڈیو ان کی مرضی کے بغیر خفیہ طور پر ریکارڈ کی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

مذکورہ ویڈیو میں درفیشاں سلیم لندن کی شاہراہ پر اپنے پیاروں کے ساتھ سیر و تفریح کر رہی تھیں کہ اس دوران سڑک کنارے ایک گلوکار اداکارہ کے مقبول ڈرامے "عشق مرشد" کا گانا گا رہا تھا جسے وہ ریکارڈ کرتی ہیں اور پھر وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں آننت امبانی کی شادی میں کیوں نہیں جارہیں؟وجہ سامنے آگئی

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر فنکاروں کی پرائیوسی سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

 سوشل میڈیا صارفین ویڈیو ریکارڈ کرنے والے مداح کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور فنکاروں کی پرائیوسی کے حوالے سے خیال رکھنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ بعض صارفین اداکارہ کو وزن کم کرنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔