پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کا حکم

Jul 15, 2024 | 13:04:PM

(24 نیوز)راولپنڈی کی سول عدالت نےپی ٹی آئی  کے معطل رکن شیر افضل مروت  کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پی ٹی آئی کے معطل رہنماء شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے جاری کیے،شیر افضل مروت کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مقدمہ کر رکھا ہے۔

ضرورپڑھیں:آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے حکومت کا فنڈز روکنے کا فیصلہ

عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا ان کے کونسل عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر وارنٹ جای کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے 2023 میں الزام لگایا تھا کہ آر ڈی اے نے ان کا گھر مسمار کردیا ہے جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کر رہے ہیں، وہ اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔ڈی جی آر ڈی اے نے مزید کہا کہ نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

مزیدخبریں