مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

Jul 15, 2024 | 14:11:PM

(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافے سےنئی بلندیوں تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں مرغی کی قیمت میں 39روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد سرکاری قیمت 591 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ آٹھ دنوں میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 138 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے،شہر یوں کا کہنا ہےکہ سرکاری ریٹ پر بھی گوشت نہیں مل رہا ہےمگر انتظامیہ خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈین وزیرِاعظم کی دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک آمد، "پنجابی آ گئے اوئے"

مزیدخبریں