میرے والد بہادر ہیں ،امریکا کیلئے لڑتے رہیں گے،ٹفنی ٹرمپ

Jul 15, 2024 | 16:20:PM
میرے والد بہادر ہیں ،امریکا کیلئے لڑتے رہیں گے،ٹفنی ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹفنی ٹرمپ نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے والد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے جاری اپنے بیان میں والد کو فائٹر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ "میرے والد بہادر ہیں اور وہ آپ اور امریکا کیلئے لڑتے رہیں گے"۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر ٹفنی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ"سیاست میں تشدد کبھی بھی جواب نہیں ہوتا، خفیہ ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فائرنگ کے دوران بے خوفی سے ردعمل پر شکریہ ادا کرتی ہوں"۔

یاد رہے کہ  پنسلوینیا میں سابق امریکی صدر پر اُس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی کے شرکا سے خطاب میں مصروف تھے۔

خطاب کے دوران اچانک فائرنگ ہوئی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے تاہم گولی ان کے کان کے اوپری حصہ پر لگی جس سے خون بہنے لگا،اس واقعے کےبعد ٹرمپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈین وزیرِاعظم کی دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک آمد، "پنجابی آ گئے اوئے"

علاوہ ازیں حملہ آور کو موقع پر ہی مار دیا گیا تھا، جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی سیکیورٹی اہلکاروں نے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکریٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر ایک بلند مقام سے متعدد گولیاں چلائیں۔