بی سی بی نے پچز تیار کرنے کیلئے آسٹریلیا کے تجربہ کار ٹونی ہیمنگ کی خدمات حاصل کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچز کی بنانے کیلئے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو چیف کیوریٹر مقرر کردیا۔
ٹونی ہیمنگ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بدھ کو لاہور پہنچیں گے،ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے،وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پچز کی تیاری کی بھی نگرانی کریں گے،ٹونی ہیمنگ کو پچز کی تیاری کا 40 سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے،وہ مختلف ممالک میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔
ٹونی ہیمنگ 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنے کی خبریں جھوٹی قرار دے دیں