صدرمملکت کو 7 ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

Jul 15, 2024 | 17:49:PM
  صدرمملکت کو 7 ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حال ہی میں پاکستان میں تعینات ہونے والے 7 ممالک کے سفراء نے  صدر مملکت آصف علی زرداری کو سفارتی اسناد پیش کر دی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے زمبابوے، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن، میانمار، کمبوڈیا اور بوٹسوانا کے سفراءنے ملاقات کی ہے ، جس میں انہوں نے اپنی اسناد پیشں کیں ، تمام سفراء نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات کی ،اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،دوست ممالک پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے،  پاکستان اقتصادی تعاون بڑھانے، دوست ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو بھرپور صلاحیت کے مطابق بڑھانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کاروباری برادریوں کے مابین رابطے بڑھانے پر زور دیا، صدر آصف علی زرداری نے سفراء کو پاکستان میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفراء باہمی طور پر فائدہ مند تعاون مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ 

قبل ازیں سفراء کو ایوان ِصدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:میرے والد بہادر ہیں ،امریکا کیلئے لڑتے رہیں گے،ٹفنی ٹرمپ