سلمان خان کی اننت امبانی کی شادی میں پہنی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بالی ووڈ کےسلطان اوردبنگ اداکار سلمان خان نے بھارت کے کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں مہنگی ترین گھڑی پہن کر مداحوں کو حیران کردیا۔
اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں جہاں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ بھی شامل تھے،اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے وہی بالی وڈ کی نامور شخصیات نے بھی خاندان سمیت شرکت کی جن میں امیتابھ بچن، رجنی کانت، شاہ رخ خان اور سلمان خان اور دیگر شامل ہیں،بھارت کی اس مہنگی شادی کے میڈیا میں چرچے جاری ہیں اور قیمتی ملبوسات اور تحائف کی خبریں آئے روز سامنے آ رہی ہیں۔
اس سلسلے میں دبنگ اداکار سلمان خان کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اننت امبانی کی ہلدی کی تقریب میں کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی تھی، میڈیارپورٹس کے مطابق ہلدی تقریب میں سلمان خان نے کالے شلوار قمیض اور 23 کروڑ بھارتی روپے (75 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی گھڑی پہن کر شرکت کی تھی، 130 بیش قیمت ہیروں اور 779 مختلف قیمتی پتھروں سے بنی ہے جو گھڑی میں قوس قزح بناتے ہیں، اس گھڑی کی قیمت 28 لاکھ 8 ہزار 901 امریکی ڈالر ہے جس کی بھارتی روپوں میں مالیت 23 کروڑ سے زائد ہے۔
خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جمعے کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم ان کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز تک جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیرِاعظم کی دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک آمد، "پنجابی آ گئے اوئے"