سوناکشی سنہا ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ پر اکیلے فلپائن پہنچ گئیں

Jul 15, 2024 | 23:02:PM
سوناکشی سنہا ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ پر اکیلے فلپائن پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے اکیلے فلپائن پہنچ گئیں۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے کچھ دیر قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سٹوری پر ایک خوبصورت نظارہ شیئر کیا ہے،سوناکشی سنہا کا اس سٹوری پر مداحوں کو بتانا ہے کہ وہ ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کے لیے فلپائن پہنچ چکی ہیں۔

 اداکارہ نے سٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اب میں صرف اپنے شوہر کا انتظار کر رہی ہوں کہ وہ یہاں پہنچ جائیں کیوں کہ ہمیں الگ پروازیں لینا پڑیں،

 سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے،بالی ووڈ کی اس جوڑی نے فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ اور ویڈیو بلاک بسٹر میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ 7 برسوں سے محبت کے رشتے میں جڑے ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا نے گزشتہ ماہ سول میرج کے ذریعے اپنے رشتے کو مضبوط اور دنیا کے سامنے باضابطہ طور پر ایک نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی اننت امبانی کی شادی میں پہنی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے