ورلڈ کپ میں ناقص کارگردگی، پی سی بی کا بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ

Jun 15, 2024 | 11:46:AM

(24 نیوز) ورلڈ کپ میں ناقص کارگردگی کے باعث پی سی بی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ہوم ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق توقع تھی کہ بنگلا دیش کے خلاف بابر ہی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے، لیکن ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر کی بجائے کس کھلاڑی کو کپتان ہونا چاہیے تھا؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے بنائی گئی 7  ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

خیال رہے کہ سابق آسٹریلین ٹیسٹ بولر جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزیدخبریں