نان فائلر کے بیرون ملک سفر ،حج و عمرہ سمیت ہر طرح کی پابندی ہونی چاہئے، سلیم مانڈوی والا

Jun 15, 2024 | 22:51:PM

(24نیوز)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر ،حج و عمرہ سمیت ہر طرح کی پابندی ہونی چاہئے،ٹیکس کیلئے کم از کم سلیب 12 لاکھ سالانہ  تنخواہ ہونی چاہئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے 24نیوز کے پروگرام نسیم زہر ایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کاکہناتھا کہ سٹینڈنگ کمیٹی متفق ہے کہ کم سے کم ٹیکس سلیبز کو 6 سے 8 لاکھ یا 10 لاکھ پر لے آئیں،نچلی سطح پر ٹیکس 100 فیصد ہے ہم اس کے حق میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹینڈنگ کمیٹی متفق ہے کہ نچلی ٹیکس سلیبز پر ٹیکس نہ بڑھایا جائے۔چاہے وہ 1 یا 2 ہزار ہی کیوں نہ ہو،40 سے 50 لاکھ سالانہ تنخواہ والوں پر 3 سے 4 فیصد ٹیکس بڑھایا جائے،سٹینڈنگ کمیٹی کے تمام اراکین اس پر متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

مزیدخبریں