بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 22جون کو پیش کیا جائے گا

Jun 15, 2024 | 23:02:PM

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 22جون کو پیش کیا جائے گا،آئندہ مالی سال کا بجٹ 800ارب روپے سے زائد ہوگا۔

 ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی سال کے مقابلے میں بلوچستان کو وفاق سے آئندہ مالی سال کیلئے15ارب 32کروڑ روپے  زیادہ ملیں گے، بلوچستان کو آئندہ مالی سال کیلئے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت سے 667ارب 55کروڑ روپے ملیں گے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ قابل تقسیم محاصل سے بلوچستان کی آمدنی کا تخمینہ 647ارب 70کروڑ روپے ہے ،گیس اور تیل پر رائیلٹیز سے براہ راست منتقلیوں کی مد میں بلوچستان کو 20ارب 55کروڑ روپے ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی مالی سال میں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو 493ارب 70کروڑ روپے سے زائد ملے ، رواں مالی سال میں قابل تقسیم محاصل سے بلوچستان کو 475ارب 39کروڑروپے کی آمدنی ہوئی ،براہ راست منتقلیوں کی مد میں وفاق سے18ارب 31کروڑ روپے ملے ،  براہ راست منتقلیوں میں گیس رائیلٹی کی مد میں 16ارب 51کروڑ روپے،گیس  پر ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2ارب 51کروڑ روپے ملے ، براہ راست منتقلیوں کی مد میں بلوچستان کو پروجیکٹڈ فگر کے مقابلے میں80کروڑ 78لاکھ روپے کم ملے ۔

 یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

مزیدخبریں