(24 نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان سے نشست چھوڑ دی ۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق قومی اسمبلی کی این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھ سے سوال کیا کہ بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کرایم این اے بنے گا، انہیں پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کہاں ہو گی ؟ فیصلہ ہو گیا