بلوچستان: ضلع چمن کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) بلوچستان کے ضلع چمن کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے ایک بچہ مفلوج ہو گیا ہے، ضلع چمن کے رہائشی 52 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا، متاثرہ بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر،ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ یہ 2024 میں پاکستان سے پولیو کا دوسرا اور گزشتہ 4 سالوں میں چمن کا پہلا کیس ہے، اکتوبر 2023 سے تاحال چمن سے حاصل کردہ 10 نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا، 2024 کا پہلا کیس 14 مارچ کو ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا تھا۔