جج کی ریٹائرمنٹ یا استعفی کے بعد بھی کارروائی ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ 

Mar 15, 2024 | 23:04:PM
 جج کی ریٹائرمنٹ یا استعفی کے بعد بھی کارروائی ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کیخلاف کاروائی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر  سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ یا استعفی کے بعد بھی کارروائی ہوسکتی ہے،کسی جج کیخلاف جوڈیشل کونسل کارروائی شروع کر چکی ہو تو کارروائی چلتی رہے گی،جج کی ریٹائرمنٹ یا استعفی سے جوڈیشل کونسل کی جاری کارروائی ازخود ختم نہیں ہوگی،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

فیصلے میں جسٹس جمال خان مندوخیل کا اضافی نوٹ بھی شامل  کیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نے ریٹائرڈ ججز کیخلاف کاروائی روکنے کا فیصلہ دیا تھا،ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے،جن ججز کیخلاف شکایات پر مرکزی کیس سنا گیا تھا سپریم کورٹ اس کیس کے میرٹس پر نہیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ گر کر  زخمی ہو گئیں، ہسپتال داخل