حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) 8فروری کو ہونے والے الیکشن کے نتیجے میں بننے والی اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا۔
شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت کو آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم 4 مارچ کو حلف اٹھایا تھا اور اب اتحادی حکومت کی جانب سے پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پہلی بار فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 279روپے75پیسے برقرار رہےگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کی کمی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 285 روپے56 پیسےمقرر۔
یہ بھی پڑھیں :ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ،جسٹس جمال خان مندوخیل کا اضافی نوٹ بھی سامنے آگیا