مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں میں برفباری

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بالائی علاقوں کالام ، وادی کاغان، مہوڈنڈ میں پہاڑوں پر برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔
ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ، پنجاب میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی۔
بالائی علاقوں سوات ، مینگورہ ، مالم جبہ اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کالام ، وادی کاغان اور مہوڈنڈ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، مری، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، بلوچستان کے شمالی اضلاع، بالائی سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،جوابی کارروائی پر فرار
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔
چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے سماں باندھ دیا، وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں۔
ادھر کراچی میں موسم نسبتاًگرم ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
لاہور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔24 گھنٹوں کے دوران بارش برسنے کا امکان موجود ہے ۔