14 کلو سونے کی اسمگلنگ: اداکارہ رانیا راؤکی درخواست ضمانت مسترد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کی سونے کی اسمگلنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
کنڑا فلم انڈسٹری کی اداکارہ کو رواں ماہ کے آغاز میں بنگلور ایئرپورٹ سے دبئی سے سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔
رانیا راؤ کی ضمانت کی درخواست معاشی جرائم کی خصوصی عدالت نے مسترد کی اور اس کی وجہ سنگین نوعیت کے الزامات کو قرار دیا گیا ہے,جسٹس شواناتھ گوڈا نے استغاثہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اداکارہ کو ضمانت نہیں دی اور انہیں عدالتی حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
رانیا راؤ کو بنگلور ایئرپورٹ سے ساڑھے 12 کروڑ مالیت کے سونے کے ہمراہ 4 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھاجس کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا,اداکارہ کی گرفتاری کے بعد ان کی پراپرٹیز پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے 2 کروڑ سے زائدمالیت کا سونا اور ڈھائی کروڑ سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی تھی۔
رانیا راؤ کی ضمانت مسترد ہونے پران کی قانونی ٹیم نے سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار دیب مکھرجی83 برس کی عمر میں چل بسے
اداکارہ نے اپنے شوہر کے کریڈٹ کارڈ کو دبئی کی ٹکٹ کےلیے استعمال کیا تھا، اس لیے اُن کے شوہر کوبھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے ۔