بھارت: سحری کے وقت فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

Mar 15, 2025 | 11:15:AM

(24 نیوز)بھارت کے شہر علی گڑھ میں سحری کے وقت گھر کے باہر موجود شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول حارث نامی شخص پر جمعہ کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں:معروف بھارتی اداکار دیب مکھرجی83 برس کی عمر میں چل بسے

 مقتول کو ابتدائی طور پر 3 گولیاں مارنے کے بعد مزید 3 گولیاں ماری گئیں تاکہ اس کی موت کی تصدیق کی جا سکے۔

واقعہ رات سوا 3 بجے پیش آیا، حارث کرکٹ کھیل کر واپس آیا تھا اور گھر کے باہر سحری کے لیے انتظار کر رہا تھا۔

موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد میں سے 2 نے فائرنگ کی جو کہ کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔

بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں