والدکوچہرے کی وجہ سے بالی ووڈ میں بہت مشکلات کاسامناکرناپڑا:سوناکشی سنہا

Mar 15, 2025 | 11:20:AM
والدکوچہرے کی وجہ سے بالی ووڈ میں بہت مشکلات کاسامناکرناپڑا:سوناکشی سنہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہانے اپنے والدشتروگھن سنہاکواپنے چہرے کی وجہ سے بالی ووڈ میں پیش آنے والی مشکلات پرکھل کربات کی ہے۔

شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں اپنے والد کو بالی ووڈ میں درپیش مسائل پر گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے والد سے بہت متاثر ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا اور انہیں چہرے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سونا کشی سنہا نے بتایا کہ میں نے ایسی کہانیاں بھی سنی ہیں جنہیں سن کر یقین نہیں آتا تھا کہ میرے والد اداکار بھی بن سکتے ہیں اور کہتے تھے ایسی کٹی پھٹی شکل لے کر کیسے ہیرو بنو گے۔'

یہ بھی پڑھیں:"بندی"لگاکر"ہولی"کی مبارکباددینے پر ہانیہ عامرکوشدیدتنقیدکاسامنا

خوبرواداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد کے کیرئیر میں سارے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور ان کا پیشہ تبدیل ہوتے بھی دیکھا ہے، وہ میرے ہیرو ہیں اور میں اپنے والد کو بولتی تھی آپ اسی چہرے کے ساتھ ہیرو بنیں گے۔