نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز

Mar 15, 2025 | 11:37:AM

(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو جعل ساز نے رشوت کے لیے واٹس ایپ پر کال کی، جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی تھی،جس پرنادیہ حسین نے ایف آئی اے کراچی سے رابطہ کیا،تو انہیں شکایت درج کروانے کا کہاگیالیکن انہوں نے ایف آئی اے میں شکایت درج نہیں کرائی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے، سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانا قانوناً جرم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے فراڈ کیس میں گرفتار اپنے شوہر عاطف محمد خان کی رہائی کے بعد تین کروڑ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے افسر کی آڈیو کال لیک کردی تھی۔

نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ سب لوگ شوہر کی گرفتاری پر ان کے بیان کا انتظار کر رہے تھے،ان کے شوہر نے کوئی فراڈ کیا ہے یا نہیں؟ یہ بات تفتیش سے معلوم ہوجائے گی، ابھی صرف ان کے شوہر کو تفتیش کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا کہ جس کمپنی کے افسران نے ان کے شوہر پر فراڈ کا الزام لگایا ہے، وہ اس وقت کہاں تھے جب فراڈ ہو رہا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:"بندی"لگاکر"ہولی"کی مبارکباددینے پر ہانیہ عامرکوشدیدتنقیدکاسامنا

ماڈل و اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ آڈیو کالز کی ویڈیوز میں نعمان نامی شخص کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کی اور نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کی آپس میں ڈیل ہو چکی ہے، اب اداکارہ انہیں پیسے فراہم کریں تو ان کے شوہر کو چھڑوانے کے انتظامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں