فرشی شلوارکافیشن کس جسامت کے لیے موزوں؟ماریہ بی نے بتادیا

Mar 15, 2025 | 13:18:PM

(ویب ڈیسک)فیشن موسم کے ساتھ بدلتاہے،موسم کی انگڑائی کے ساتھ ہی فیشن کارنگ ڈھنگ بھی بدل جاتاہے،آج کل سوشل میڈیا پرفرشی شلوار کا چرچاہے اورعیدالفطرکے لیے یہ فیشن ان ہے، یہ فیشن کس کے لیے موزوں ہے؟اس حوالے سےمعروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا ہے۔

معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کون سی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں؟ ماریہ بی نے بتایا کہ فرشی شلوارکا فیشن لمبی اور پتلی لڑکیوں کیلئے بنا ہے جو کم عمر بھی ہوں۔

ماریہ بی کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر والی خواتین اور خاص طور پر چھوٹے قد اور صحت مند جسامت والی خواتین پر یہ فیشن اسٹائل ہرگز اچھا نہیں لگے گا۔ البتہ لمبی اور پتلی کم عمر لڑکیاں اس میں زیادہ اسٹائلش لگیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونیاحسین دلہن بن گئیں،خاموشی پرمداح تذبذب کاشکار

ماریہ بی نے اپنی ویڈیو میں 4 مختلف سوٹ پہن کر دکھائے جس میں دو فرشی شلوار والے سوٹ اور دو سگریٹ پینٹ والے سوٹ تھے جس میں واضح نظر آرہا تھا کہ ماریہ بی سگریٹ پینٹ والے ڈریس میں زیادہ حسین لگ رہیں تھیں کیونکہ وہ صحت مندجسامت کی مالک ہیں۔

مزیدخبریں