گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر سے مبینہ لڑائی کے بعد صلح ہوگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر سے مبینہ لڑائی کے بعد صلح ہوگئی ہے جس کے بعد مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔
گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں درج کر وایا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے گھر آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کی اور سر پر اینٹ دے ماری جس کی وجہ سے ان کے چہرے اور سر پر شدید چوٹ آئی۔
البتہ گلوکارہ شاہد لال کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہنوئی غصے کا تیز ہے جسے سمجھا بجھا کر معاملہ حل کردیا ہے۔
گلوکارہ نصیبولال لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں رہائش پذیرہیں جہاں اس کے شوہر نویدحسین نے مبینہ طورپر اسے تشددکانشانہ بنایاہے جس کاشاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونیاحسین دلہن بن گئیں،خاموشی پرمداح تذبذب کاشکار
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ صحن میں بیٹھی تھی کہ، شوہر نے بد زبانی کی، تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں,پاس پڑی اینٹ اٹھاکرماردی جس سے چہرے کی بائیں سائیڈاورناک پر شدیدچوٹ آئی،خاوندنویداکثرمجھ سے لڑائی جھگڑاکرتاہے۔