(ملک رحمان)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسجد کے قریب دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے،زخمیوں میں مفتی منیر شاکر ،خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں مفتی شاکر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ علاقہ میں مدرسہ کے باہر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے، ممکنہ طور مفتی شاکر ہدف تھا، مزید شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا؛فورسز کی کارروائیوں میں9 خوارج ہلاک،2جوان شہید