قومی اسمبلی اجلاس،ن لیگی رکن حنیف عباسی اپنے ہی وزراء کے خلاف بول پڑے

ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ سپریم ہے کہاں سپریم ہے بتائیں۔اجلاس شروع ہوگیا اور کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں ہے،حنیف عباسی

May 15, 2024 | 12:11:PM

Read more!

(عثمان خان) قومی اسمبلی اجلاس وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع  ہوگیا،ن لیگی رکن حنیف عباسی اپنے ہی وزراء کے خلاف بول پڑے ۔

بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کوئی بھی وزیر اجلاس میں موجود نہیں تھا ،ن لیگی رکن اسمبلی حنیف عباسی وزراء کی عدم موجودگی پر بول پڑے ۔کہتے ہیں کہ ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ سپریم ہے کہاں سپریم ہے بتائیں۔اجلاس شروع ہوگیا اور کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں ہے۔ 
ڈپٹی سپیکر نے جواب دیا کہ حنیف عباسی صاحب اطلاع آئی ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہے سارے وزراء وہاں مصروف ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ سپیکر صاحب آپ کی بات مان لیتا ہوں آج کا دن چھوڑ دیں اس سے قبل اجلاسوں میں وزراء کی حاضری بتادیں ۔

گزشتہ روز کی کارروائی یہاں پڑھئے 

مزیدخبریں