الیکشن کمیشن کی عام انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری

May 15, 2024 | 18:00:PM

(عثمان خان) عام انتخابات میں پیپرز کی لاگت، امیدواروں اور حلقوں کی تعداد، پولنگ بوتھ کی تعداد اور خلاف ورزیوں پر نوٹسز سے متعلق الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں2158 ٹن واٹر مارک پیپرز استعمال کیا گیا، ملک بھر سے 17816 امیدواروں نے حصہ لیا، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 859 انتخابی حلقے بنائے گئے، تین پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے، قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسران کو 4 لیپ ٹاپ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران کو 3 لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 1899 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لوکل سفر کرنیوالوں کے لئے خوشخبری، حکومت نے بڑی منظوری دیدی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی دو اور صوبائی اسمبلی میں دو ٹرانس جینڈر نے حصہ لیا، 7 لاکھ بیلٹ باکس استعمال کیے گئے اور ڈیڑھ لاکھ بیلٹ باکس ریزروو رکھے گئے، 10 لاکھ 3ہزار883 پولنگ سٹاف کو انتخابی عمل کے لیے تربیت دی گئی، ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے مردوں کے لیے 25 ہزار 211 ، خواتین کے لیے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں، پولنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔

مزیدخبریں