پنجاب میں 13ہزارسرکاری سکولز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

May 15, 2024 | 21:44:PM

(24نیوز)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے بعد اب تعلیم کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفسیلا ت کے مطابق پنجاب میں 13ہزارسرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے  حکومت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولز کو آؤٹ سورس کرنے سے اساتذہ کی 50 ہزار خالی اسامیاں بھی ختم ہوں گی،صوبے میں ایک لاکھ15ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں،25 ہزار اساتذہ کی قلت ریشنلائزیشن سے پوری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بیوٹی پارلر میں لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بنانے کا معاملہ، پی ای سی اے ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج

مزیدخبریں