اسرائیل کا الشفا اسپتال پر بڑا حملہ،ٹینک کمپلیکس میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلمانوں کے خون میں پیاسا اسرائیل انتقام کی آگ میں پاگل ہوگیا، غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر دیا اور اسرائیلی ٹینکس کمپلیکس میں داخل ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیا۔اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ حماس نے غزہ کے الشفا اسپتال میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کررکھا ہے، حما س نے وہاں اسلحہ ذخیرہ کر رکھا ہے۔
ضرورپڑھیں:غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،پناہ گزین کیمپ پرڈرون حملہ، 7 فلسطینی شہید
الشفا اسپتال میں 650 مریض، ایک ہزار طبی عملہ اور 5 سے 7 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔ترجمان الشفا اسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج شفا اسپتال کے بیسمنٹ تک پہنچ گئی اور بیسمنٹ کی تلاشی شروع کردی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ شفا اسپتال ڈاکٹر منیر باریش نے حملے کے بعد کہا کہ اپنا دفتر چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔شفا اسپتال میں محفوظ راہداری سے گزرنے والوں پر اسرائیلی فائرنگ جاری ہے۔
الجزیرہ ٹی وی پر ڈاکٹر منیر البرش نے کہا ہے کہ اگر ہم زندہ رہے تو رابطہ رکھیں گے اور اگر شہید ہو گئے تو جنت میں ملیں گے۔
"اگر ہم زندہ رہے تو رابطہ رکھیں گے اور اگر شہید ہو گئے تو جنت میں ملیں گے"۔
— RTEUrdu (@RTEUrdu) November 15, 2023
ڈاکٹر منیر البرش کا الشفاء ہسپتال سے الجزیرہ چینل کے میزبان کو ابھی پیغام۔ pic.twitter.com/B1UZL54ysB
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں پر قبضے کا دعویٰ کردیا جب کہ تیسرے بڑے پناہ گزین کیمپ شاطے پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
حماس نے اسرائیلی فوج کے دعوے مسترد کردیے اور کہا خالی اور پہلے سے تباہ کی گئی عمارتوں پر خیالی قبضے کا اسرائیلی دعویٰ فتح ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔