پی سی بی چیئر مین اور بابر اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہباز علی)ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف کی جانب سے بلائی گئی کوچز کیساتھ ملاقات ختم ہو گئی ہے جس کے بعد اب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیساتھ ون آن ون ملاقات کا آغاز ہو گیا۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف اور کوچز کی ملاقات تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی،مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن نے اپنی رپورٹس چیئرمین کو پیش کردیں ،دونوں کوچز نے ٹیم کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں اور اب پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں چوہدری ذکا اشرف اور بابر اعظم کی ون آن ون ملاقات ہورہی ہے،ملاقات میں بابر اعظم چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ورلڈکپ کی کارکردگی پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے،بابر اعظم چیئرمین کو اپنی مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :شوہر سے تنہائی میں ملاقات کرائی جائے، بشریٰ بی بی