وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کوخط

Nov 15, 2024 | 18:05:PM
 وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کوخط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزارت داخلہ نے غیر قانونی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس(ای پی اینز)  کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کو درخواست کردی۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں ، دہشتگرد وی پی این کے ذریعے اپنی شناخت چھپا رہے ہیں،خط میں کہا گیا کہ وی پی این پونو گرافی اور توہین مذہب کے مواد کیلئے بھی استعمال ہو رہا ہے، غیر قانونی وی پی اینز کی بندش سے رجسٹرڈ وی پی این صارفین متاثر نہ ہو  ۔ 

 قانونی وی پی اینز 30 نومبر تک پی ٹی اے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: روپے کی پیش قدمی جاری ، ڈالر دوسرے روز بھی سستا