(24نیوز) وزارت داخلہ نے غیر قانونی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس(ای پی اینز) کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کو درخواست کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں ، دہشتگرد وی پی این کے ذریعے اپنی شناخت چھپا رہے ہیں،خط میں کہا گیا کہ وی پی این پونو گرافی اور توہین مذہب کے مواد کیلئے بھی استعمال ہو رہا ہے، غیر قانونی وی پی اینز کی بندش سے رجسٹرڈ وی پی این صارفین متاثر نہ ہو ۔
قانونی وی پی اینز 30 نومبر تک پی ٹی اے میں اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں ۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی پیش قدمی جاری ، ڈالر دوسرے روز بھی سستا