24نومبر کی کال، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں کون کون شامل؟نام سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اہمیت اختیار کر گئی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سیاسی کمیٹی میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز اور عمر ایوب شامل ہیں،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر بھی سیاسی کمیٹی کے اہم رکن بن گئے،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم بھی شامل ہیں۔
سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتارج گل وزیر بھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی جانب سے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کو تمام اختیارات بھی دے دیئے گئے، بانی چیئرمین کی ہدایت پر سیاسی کمیٹی، احتجاجی کمیٹی کی سرپرستی کر رہی،پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی احتجاج کی تمام تر حکمت عملی اور آپریشنل معاملات دیکھ رہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی جانب سے حکومت کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کا اختیار بھی سیاسی کمیٹی کو دے دیا گیا،سیاسی کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے لئے دو سے زائد مقامات کی نشاندہی کر دی گئی۔سیاسی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مارچ اور دھرنے کے مالی معاملات کیلئے بھی سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کو دبوچ لیا،قیمت میں پھر بڑی کمی