آمنہ قادر جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی کوآرڈینیٹر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق آن لائن اجلاس ہوا،جاری اعلامیہ کے مطابق آج کا اجلاس جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اور جیل اصلاحات سے متعلق 2 نومبر کی میٹنگ کا فالو اپ ہے،اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور انتظامی جج جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی،سابق جسٹس شبر رضا رضوی، سینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کو دبوچ لیا،قیمت میں پھر بڑی کمی
چیف جسٹس یحیی آفریدی نے آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی کوآرڈینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ کے ہمراہ پنجاب کی جیلوں کا دورہ کرکے جامع رپورٹ مرتب کریں،جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ ،لا اینڈ جسٹس کمیشن ،پولیس اور جیل ڈیپارٹمنٹس معاونت کریں، فوجداری نظام انصاف کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تجاویز پیش کریں،جیل اصلاحات ذیلی کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے جسٹس شبر رضا رضوی سے شیئر کرے جو آئندہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تیل وگیس کے ذخائر دریافت