(عامرشہزاد)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہونگے،سابق وفاقی وزیر علی محمد خان ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ،صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ اورسابق گورنر شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جوبھی مذاکرات کریگا ان 5 رکنی کمیٹی سے کریگا
دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف کا پشاور میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا جبکہ 24 کو احتجاج کے حوالے لائحہ عمل دے دیا گیا ،اجلاس میں پنجاب سندھ کے ممبران شریک ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اجلاس میں موجود تھے ۔
سابق خاتون اول اور اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی بھی اجلاس میں شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:24نومبر کی کال، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں کون کون شامل؟نام سامنے آ گئے