سموگ اور دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی

Nov 15, 2024 | 22:54:PM
سموگ اور دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
کیپشن: موٹروے بند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سموگ اور دھند کے باعث موٹروے ایم 2لاہور سے ہرن مینار،ایم 3لاہور سے درخانہ اورلاہور سیالکوٹ موٹروےکو بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہاہے کہ موٹروےایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بندکر دی گئی،ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں:جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ،خدیجہ شاہ کو اہم ذمہ داری مل گئی

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،ترجمان نے کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اس کے علاوہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی 20 سے قبل بری خبر آگئی

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروےکو دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا،موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک  بند ہے،شہر کے تمام داخلی و خارجہ راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی،سی ٹی او لاہورنے  سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130پررابطہ  کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سموگ بے قابو، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان