ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ  

Oct 15, 2023 | 09:23:AM

(فاطمہ عارف) پنجاب  سمت ملک کے  مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

لاہور میں تیز آندھی کے بعد ہونیوالی بارش سے ہوا میں خنکی بڑھ گئی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 

جیل روڈ پر 8، گلبرگ میں 11 اور لکشمی چوک میں 10، اپرمال میں 5، مغلپورہ میں 14، تاجپورہ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی، نشتر ٹاؤن میں 6 ، چوک ناخدا میں 4، پانی والا تالاب میں 10، فرخ آباد میں 5، گلشن راوی میں 15، اقبال ٹاؤن میں 15، سمن آباد میں 7 ،جوہر ٹاؤن میں 5، قرطبہ چوک میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،

محکمہ موسمیات کی مزید 3روز تک بارش پیشگو کی ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 

صوبائی دارالحکومت میں اچھرہ، فیروز پور روڈ ،گلبرگ، تاج پورہ ،کینال روڈ ،باٹا پور، ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت ،جیل روڈ، نشتر ٹاؤن، پانی والا تالاب ،اندرون لاہور میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا شام کے شہر حلب پر بھی حملہ،ائیرپورٹ تباہ کردیا

محکمہ موسمیات کی مزید 3روز تک بارش پیشگو کی ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں برکھا رت چھائی رہی، مختلف شہرو حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،ڈسکہ میں بادل جم کر برسے اور ژالہ باری سے ہر طرف سفیدی پھیل گئی ، وادی نیلم کے بالائی حصوں میں برف باری ہوئی ،اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی  جبکہ بعض علاقوں میںبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اکتوبر تک چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں ۔ اس دوران مری، گلیات، چترال، گلگت بلتستان اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 15 اور 16 اکتوبر کے دوران بارشوں سے راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں