امریکا نے اسرائیل کو بچانے کیلئے چین سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا نے فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کردی۔
امریکی وزیر خارجہ سے رابطے کے دوران چینی وزیر خارجہ نے فوری بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے اور تنازع کے قابو سے باہر نکلنے کا خدشہ ہے۔
ضرورپڑھیں :فلسطینیوں کا لہو ارزاں، شہدا کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سویلین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے ہر عمل کی مذمت کرتا ہے۔
یادرہے کہ فلسطینیوں کا لہو ارزاں ہوچکا ہے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہدا کی تعداد 2200 سے تجاوز کرچکی ہے۔ نوہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، شہدا میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ظالم اسرائیلی فوج غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں پر بھی بارود برسا نے لگی ۔ ایک سو کے قریب فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ عالمی برادری خاموش تماشائی، نہتے فلسطینیوں کی مدد کو کوئی نہ پہنچا۔صیہونی ریاست نے مزید حملوں کی دھمکی دیدی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ پر شدید بمباری محض شروعات ہے۔