وفاقی حکومت کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرے: محسن نقوی

آبی ماحولیات کے بچاؤ کیلئے سیوریج نہروں اوردریاؤں میں ڈالنے پر مکمل پابندی ناگزیر ہے: ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک

Oct 15, 2023 | 11:16:AM
وفاقی حکومت کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرے: محسن نقوی
کیپشن: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک ملاقات کرتے ہوئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذریعے کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کرے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے ملاقات کی، ربیع اورخریف کی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، گندم اوردیگر اجناس کے نرخ کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایک اور اسلامی ملک پر حملہ کردیا،کتنا نقصان ہوا؟ بڑی خبر آگئی

گندم کا نرخ یکساں رکھنے کی تجویز کا بھی جا ئزہ لیا گیا، کپاس کے نرخ میں استحکام کے حوالے سے ضروری اقدامات پر خصوصی بات چیت کی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی معاونت سے کپاس کے نرخ میں استحکام لانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیرڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی وزیراعلیٰ محسن نقوی کوپنجاب میں کپاس کی ریکارڈ پیداوارپر مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ز پر پنجاب کابینہ کے اجلاس کے انعقادکے اقدام کو بھی سراہا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کاٹن کی اچھی پیداوار کے بعدکاشتکاروں کو ان کی محنت کاپورا معاوضہ دلانے کیلئے نرخوں میں استحکام ضروری ہے، وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذریعے کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کرے، کاٹن کی اچھی پیداوار خوش آئند ہے، ویلیو ایڈڈ پروڈکس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں،زمیں کانپ اٹھی

دوسری جانب وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کا کہنا تھا کہ راوی اوردیگر دریاؤں و نہروں میں سیوریج ڈالنے سے آبی حیات اورماحولیات کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے، آبی ماحولیات کے بچاؤ کے لئے سیوریج نہروں اور دریاؤں میں ڈالنے پر مکمل پابندی ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی نشاندہی پر وزیراعلی محسن نقوی نے ایم ڈی واسا اورڈپٹی کمشنر لاہورکو ڈاکٹر کوثر عبداللہ کی رہنمائی میں جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔