غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری،عاطف اسلم بھی فلسطینیوں کیلئے بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اسرائیل کے ناقابلِ تلافی حملوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کردیا۔
دنیا بھر سے عام عوام اور معروف شخصیات اس دل دہلا دینے والی جنگ پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہی ہیں اور اب عاطف اسلم نے بھی اس معاملے پر لب کشائی کردی ہے۔
عاطف اسلم ان دنوں شمالی امریکا میں کانسرٹ میں مصروف ہیں اور اس کی لمحہ بہ لمحہ تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جس پر ان کے مداح تنقید بھی کرتے دکھے کہ ایک جانب فلسطین میں جنگ جاری ہے اور آپ امریکا میں گانے گانے میں مصروف ہیں۔
گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ فلسطین میں شہید ہونے والی معصوم جانوں پر دل رو رہا ہے، آئیں ایک ساتھ کھڑے ہوں اور امن، سکون اور بہتری کیلئے دعا کریں۔‘
انہوں نے اسی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات کا مزید اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یا اللہ اپنا رحم فرما۔‘
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر تین طرف سے حملہ کرنے کی دھمکی
عاطف اسلم کی اس فلسطین حمایتی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین گلوکار کی لب کشائی اور فلسطینیوں کیلئے دعا کرنے پر تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والی بمباری میں اب تک 2329 افراد شہید ہوگئے ہیں اور اس تعداد میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔