اسرائیل کا بچوں پر ظلم کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، حماس نے ویڈیو جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسرائیل کا بچوں کا سرقلم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، حماس نے اسرائیلی شہر کتبز میں حملے کی ویڈیو ریلیز کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس نے حملہ کیا تو بچوں اور خواتین پر پر تشد د کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ بچوں کے ساتھ انتہائی پیار سے پیش آئے، کسی مجاہد نے کسی بچے کو گود میں اٹھایا کسی نے بچے کو جھولا جھلایا۔
القسام بریگیڈز نے اسرائیلی بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کر دی۔
— RTEUrdu (@RTEUrdu) October 14, 2023
"ہمارے دلوں میں رحم ہے۔ ہم ان بچوں کےساتھ وہ سلوک نہیں کریں گے، جیسا آپ نے کیا"۔ pic.twitter.com/HgyuSWZjas
اس سے قبل اسرائیلی بچوں کے قتل سے متعلق صدر جوبائیڈن کابیان جھوٹا نکلا تھا اور وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کا بیان واپس لے لیا تھا ۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر تین طرف سے حملہ کرنے کی دھمکی
امریکا فلسطینیوں کے قتل عام کا حامی ہے اور نہتے فلسطینوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھرپور حمایت کا پیغام لے کر اسرائیل پہنچے اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکا ہمیشہ ساتھ کھڑا رہےگا۔