(24نیوز) اسرائیل کا بچوں کا سرقلم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، حماس نے اسرائیلی شہر کتبز میں حملے کی ویڈیو ریلیز کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس نے حملہ کیا تو بچوں اور خواتین پر پر تشد د کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ بچوں کے ساتھ انتہائی پیار سے پیش آئے، کسی مجاہد نے کسی بچے کو گود میں اٹھایا کسی نے بچے کو جھولا جھلایا۔
اس سے قبل اسرائیلی بچوں کے قتل سے متعلق صدر جوبائیڈن کابیان جھوٹا نکلا تھا اور وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کا بیان واپس لے لیا تھا ۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر تین طرف سے حملہ کرنے کی دھمکی
امریکا فلسطینیوں کے قتل عام کا حامی ہے اور نہتے فلسطینوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھرپور حمایت کا پیغام لے کر اسرائیل پہنچے اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکا ہمیشہ ساتھ کھڑا رہےگا۔