(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرانے کیلئے معروف جادو گر کی خدمات حاصل کی ہیں۔
ہائی وولٹیج ٹاکرے میں شکست کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ میچز میں بھارت سے ہارنے کا ریکارڈ نہ توڑ سکی جس کے باعث شائقین کافی مایوس دکھائی دیئے جبکہ سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے ایک حیران کن دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ’’ معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کرنے کے لئے مشہور جادوگر اور کالے جادو کے ماہر کی خدمات حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے یہ ناقابل قبول ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد بھارت نے 192 رنز کا ہدف 30.3 اوورز میں بہت آسانی کے ساتھ 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔