نواز شریف کے استقبال کیلئے لیگی کارکنان کا قافلہ مالاکنڈ سے پیدل روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال اور مینارپاکستان جلسہ میں شرکت کیلئے مالاکنڈ سے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کا پیدل قافلہ لاہور روانہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کی پرجوش استقبال اور مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کیلئے مالاکنڈ سے 6رکنی قافلہ لاہور روانہ ہوگیا مالاکنڈ سے نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل قافلہ پیدل مارچ کرکے لاہورپہنچ جائنگے، مسلم لیگ ن کارکنان چار روز کا پیدل سفر مکمل کرکے لاہور مینار پاکستان پہنچے گے، پارٹی کے ضلعی صدرسجاداحمد خان نے پھول نچاورکرکے قافلے کو رخصت کیا۔
کارکنوں کاکہناتھاکہ پیدل مارچ کا مقصد اپنے قائد سے بے تہاشہ محبت کامظہراورپوری قوم کو دعوت ہے کہ وہ بھی محسن پاکستان کے استقبالی تقریب میں شریک ہو۔ روانگی سے قبل دعائیہ تقریب ہوئی اور رخصتی پر مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسجاداحمد خان نے ان پرپھول نچاورکئے۔
یہ بھی پڑھیں:"صیہونی ریاست عالمی قانون اور انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے"،شہبازشریف
مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسجاداحمدخان نے چھ رکنی قافلے کو رخصت کیا,سجاداحمد خان نے کہا کہ پیدل مارچ کا مقصد اپنے قائد سے بے تہاشہ محبت کامظہرہے،کارکن چار روز پیدل سفرکرکے لاہورپہنچ جائنگے۔