طوبیٰ انور کے بلیک ساڑھی میں فوٹو شوٹ،سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

Oct 15, 2024 | 12:43:PM

 (ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی نئی پوسٹ دیکھ کر ان کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

تفصیلات کےمطابق ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بلیک ساڑھی میں بنایا فوٹو شوٹ سامنے آیا ہےجس میں وہ  اور بھی دلکش نظر آرہی ہیں۔

طوبیٰ انوار کا یہ شوٹ فوٹوگرافر رضوان حق نے کیا جبکہ دیدہ زیب ساڑھی امشا بائے عظمیٰ بابر کا شاہکار ہے، اداکارہ کی لُک کو بہتر بنانے میں میک اپ آرٹسٹ استیل بھٹی نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا اور اسٹائلنگ سے اداکارہ کو مزید دلکش دکھانے کا خاص اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہالی ووڈ فلم "جوکر: فولی اے ڈاہ" کو ریلیز کے 10 دن بعد کروڑوں ڈالر کا نقصان

کیپشن میں اداکارہ نے بلیک ہارٹ ایموجی کے ساتھ اسپارکل ایموجی کا اضافہ کیا اور لُک کی تفصیل کیساتھ کیپشن کے اختتام میں ہیش ٹیگ "TubaAnwar" شامل کیا۔

طوبیٰ انوار کے مداح بھی ان کا یہ اسٹائل دیکھ کر تعریف کیے بنا نہیں رہ پارہے،انسٹاگرام میں مداحوں نے ان پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ایک صارف نے ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر کہا کہ آج سے ان کا کرش اپڈیٹ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں