ایس آئی ایف سی کے تحت بحری اور لاجسٹک شعبے میں اہم پیشرفت

Oct 15, 2024 | 13:14:PM

(اشرف  خان) دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی" مارسک" کیساتھ پاکستانی کمپنی کا معاہدہ طے پاگیا,  جس کا خط سٹاک ایکسچینج کو بھیج دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تحت بحری اور لاجسٹک شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی  ، دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مارسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پا گیا ،سیکیور لاجسٹک گروپ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط میں آگاہ کردیا۔

خط میں بتایا گیا کہ سیکیور لاجسٹک گروپ مارسک ویسٹ اینڈ سینٹرل ایشیاء لمیٹڈ کو ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کرے گی۔

یاد رہے  کہ  گزشتہ مہینے مارسک نے سیکیور لاجسٹک گروپ کو لاجسٹک میں اپنا شراکت دار بنایا تھا۔

وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ "مارسک" آئندہ  2 سالوں میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،ان کا کہنا ہے کہ مارسک پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کیساتھ حصہ لیا،بلاول بھٹو

 وفاقی وزیرِ بحری امورنے مزید بتایاکہ یہ سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی،یہ سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی جبکہ سیکیور لاجسٹک گروپ اور مارسک کی ٹی آئی آر لائسنس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

مزیدخبریں