750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان ، پہلا انعام 15لاکھ روپے

Oct 15, 2024 | 18:07:PM

(24نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیاہے جس میں 871778  نے پہلا انعام حاصل کیا ہے جو کہ 15لاکھ روپے کا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر کو ہونے والی 750 روپے کی 100 ویں قرعہ اندازی  کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے،جاری نتائج میں871778  نے پہلا انعام حاصل کیا ہے جو کہ 15لاکھ روپے کا ہے،قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق دوسرا نعام جیتنے والے پرائز بانڈز کے نمبر  249962، 448780اور 499322 ہیں ،دوسرے انعام کی رقم 5 لاکھ روپے جبکہ تیسرے انعام کی رقم 9300 روپے کی جس کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا پلٹ کر وار، روپیہ مزید سستا ہو گیا 

مزیدخبریں