کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سینچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بن گئے

Oct 15, 2024 | 18:20:PM
 کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سینچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے میچ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے انگلینڈ کیخلاف بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا،کامران غلام نے انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو پر ہی سینچری سکور کر لی۔
 پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے اور اب تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لیئے ہیں جس میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کی سینچری بھی شامل ہے ،پاکستان کی جانب سے کامران غلام تیسرے نمبر پر میدان میں اترے اور 200 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز  بنائے،کامران غلام کا انگلینڈ کے خلاف یہ ڈیبیو میچ ہے ۔

ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے صائم ایوب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپےپر سویڈش خاتون سے زیادتی کا الزام لگ گیا