کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ کو معطل کردیا

Oct 15, 2024 | 18:47:PM

(24نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ  نے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو معطل کردیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق  ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے،بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے  سے ہٹا دیا جائےگا،رپورٹ کے مطابق  بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں، ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا،بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کو عبوری کوچ مقررکردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سینچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بن گئے

مزیدخبریں