ججز کی تقرری ججز کریں گے تو بہتری نہیں ہوگی: شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ججز کی تقرری ججز کریں گے تو بہتری نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی کا چارٹر آف ڈیموکریسی پر واضح مؤقف ہے، مولانا سے ہونے والی آج کی میٹنگ میں جو آئینی مسودہ بن گیا ہے اس پر دیگر جماعتوں سے بات ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی اہم ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اختتام پذیر ہوئی، ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی، بلاول بھٹو نے پی پی اور جے یو آئی کی تاریخی ورکنگ ریلیشن شپ پر بات کی، 18ویں ترمیم کے دوران بھی ہمارا معنی خیز تعلق رہا، دونوں جماعتوں نے تسلیم کیا کہ رابطوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات پر بات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کا چارٹر آف ڈیموکریسی پر واضح مؤقف ہے، آج کی نشست واضح رہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل ڈائلاگ ہے، آج کی میٹنگ میں دونوں جانب سے سیاسی اتفاق رائے پر زور دیا گیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی اور جے یو آئی مشترکہ ڈرافٹ بنائیں، اس ڈرافٹ پر دیگر جماعتوں سے بات ہوگی، اب تک جو میٹنگ ہوئی کہیں نہیں لگا کہ مولانا سنجیدہ نہیں ہیں، امید کرتے ہیں کہ میٹنگ ختم ہوگی تو کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ برف خاصی پگھلی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پی پی اور جے یو آئی کا متفقہ مسودہ بنے، آج کی میٹنگ میں جو مسودہ بن گیا اس پر دیگر جماعتوں سے بات ہوگی، بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر متنازعہ ڈرافٹ بنے گا، کل نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے، سیاسی اتفاق رائے قائم کرنے کی مکمل کوشش ہوگی، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی نواز شریف ملاقات متوقع ہے، ہر پہلو پر بات ہوئی ہے امید ہے کہ اتفاق ہو جائے گا۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ 2 اہم جماعتیں آمنے سامنے بیٹھی ہیں، آج کی میٹنگ میں ہم نتیجے تک پہنچ گئے ہیں، دونوں جماعتیں ڈرافٹ لے کر دیگر جماعتوں کے پاس جائیں گی، دیگر جماعتوں سے بھی اس پر بات ہوگی، ججز کی تقرری ججز کریں گے تو بہتری نہیں ہوگی، جو فائنل ڈرافٹ بن جائے گا وہ شیئر کریں گے، مولانا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، بہت ساری گفتگو آپ کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آئینی مسودے پر اتفاق ہو گیا
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا ڈرافٹ بلاول بھٹو نے خود شیئر کیا، 17 کو اجلاس بلایا گیا ہے، قومی اسمبلی کے فلور پر بھی سب کھل کر بات کریں گے، اس وقت ہمارا فوکس وفاقی آئینی عدالت ہے، آج ہم کسی ڈرافٹ پر متفق ہوئے تو حکومت سے بات کریں گے، پی ٹی آئی نے کوئی ڈرافٹ پیش نہیں کیا، ہمیں امید ہے پی ٹی آئی بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔